پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 10 سال پہلے ہی فیصلہ کر چکی کہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کروں گی۔
اداکارہ حال ہی میں اپنی فلم ’منگو جٹ‘ میں اداکار فیصل قریشی کے ساتھ نظر آئی ہیں، پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم کی تشہیر کے لیے اداکارہ نے مختلف تقریبات میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں ، ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 10 سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں، میں اس کی پرواہ نہیں کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناقدین ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے، وہ آپ کے پیچھے پڑے رہیں گے، لیکن ان کی باتوں کے بارے میں سوچتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، میں سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کیے گئے تبصرے نہیں پڑھتی بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہوں۔
حریم فاروق نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کیے گئے تبصروں کے بجائے زندگی میں آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی تنقید کی زد میں آگئی، جبکہ سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، فلم میں فیصل قریشی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر بھی حریم فاروق ہیں ، فلم کی کاسٹ نے ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم چلائی، لیکن ابتدائی عوامی ردعمل زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دے رہا۔