زمین سے باہر زندگی کی موجودگی سے متعلق قیاس آرائیوں میں ایک بار پھرزور پکڑ رہی ہیں ۔ اس کی وجہ بلغاریہ کی آنجہانی پیش گو بابا وانگا سے منسوب ایک پیش گوئی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انسانیت نومبر میں کسی خلائی تہذیب سے سامنا کر سکتی ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا۔اس دعوے نے خلائی مخلوق اور زمین سے باہر زندگی کے امکان میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ حاصل کی ہے۔ تاہم، بابا وانگا سے منسوب اس پیش گوئی کی صداقت اور اس کے اصل ماخذ کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔
بابا وانگا کا اصل نام وینگیلیا پاندیوا گشتروفا تھا۔ وہ 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں انتقال کر گئیں۔ انہیں ان کی زندگی کے دوران ایک روحانی پیش گو کے طور پر شہرت ملی۔ ان کے نام سے دنیا کے مستقبل، جنگوں، قدرتی آفات اور خلائی مخلوق سے متعلق متعدد پیش گوئیاں منسوب کی جاتی ہیں۔
سائنس دان زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے لیے مختلف سائنسی طریقوں پر کام کر رہے ہیں، لیکن نومبر میں کسی خلائی تہذیب سے رابطے یا اس کے زمین پر پہنچنے کے دعوے کی تصدیق کے لیے قابلِ اعتماد سائنسی شواہد درکار ہوں گے۔