نعرے صادق و امین کے ، کام کمیشن خوری، عبدالہادی پتنگ اور فنانس منیجر کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

نعرے صادق و امین کے ، کام کمیشن خوری، عبدالہادی پتنگ اور فنانس منیجر کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

خیبرپختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے تعمیراتی منصوبوں میں مبینہ کمیشن کی وصولی اور رقم بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

سینئر صحافی طارق آفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ عبدالہادی عرف پتنگ سے متعلق تعمیراتی منصوبوں میں 10 فیصد کمیشن کی مبینہ وصولی کا معاملہ موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سیاہ دور اقتدار میں ’کے پی‘ شعبہ تعلیم میں 92 کروڑ روپے سے زیادہ کی سنگین مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

طارق آفاق کی رپورٹ کے مطابق  محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تعمیراتی منصوبوں سے مبینہ طور پر 10 فیصد کمیشن وصول کیا جاتا تھا۔ انہوں نے فنانس منیجر محمد طلحہ پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ کمیشن کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرتے تھے۔

یہ الزامات سرکاری تعمیراتی منصوبوں میں مالی شفافیت، ٹھیکوں کے معاملات اور رقوم کی منتقلی کے طریقہ کار سے متعلق اہم سوالات اٹھاتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بچوں کے بستے، اساتذہ کے ٹیبلٹس بھی محفوظ نہ رہے، پی ٹی آئی نےکرپشن کی تمام حدیں پار کر لیں

 طارق آفاق نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں فنانس منیجر محمد طلحہ پر الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ کمیشن کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھیجتے تھے۔

editor

Related Articles