فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، مدیحہ نقوی کی شرکت پر تبصرے

فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، مدیحہ نقوی کی شرکت پر تبصرے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں ان کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی مختلف تبصرے سامنے آئے۔

فیصل سبزواری نے 2019 میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ سیاستدان نے اپنی پہلی شادی اور خاندان کو طویل عرصے تک نجی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان کو کیا مشورہ دے دیا گیا

تاہم حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے پہلے خاندان کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔ مدیحہ نقوی نے بھی اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے فیصل سبزواری کی دوسری شادی پر تبصرے کیے، جبکہ کچھ نے تقریب کو خاندان کے لیے ایک خاص موقع قرار دیا۔ چند صارفین نے ان کی بیٹی کی شکل و صورت کو بھی والد سے مشابہ قرار دیا۔

editor

Related Articles