عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے ہیں۔

 عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونا مزید مہنگا ہوگیا،  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے ، عالمی سطح پر قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے فی تولہ ہوگئی ہے ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے مقرر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد اور سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے والوں کی توجہ مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر مرکوز ہے ،  عالمی قیمتوں میں تبدیلی کے ساتھ مقامی صرافہ بازاروں میں نرخ بھی متاثر ہوتے ہیں، تاہم دیگر معاشی عوامل بھی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد زیورات خریدنے والوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم خرچ کرنا پڑ سکتی ہے ، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے لیے سونا خریدنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کو خریداری سے پہلے فی تولہ اور 10 گرام کے تازہ نرخ معلوم کرلینے چاہییں تاکہ وہ اپنے بجٹ کے مطابق بہتر فیصلہ کرسکیں۔

یاد رہے کہ زیورات کی حتمی قیمت میں سونے کے وزن کے علاوہ خالص پن اور مزدوری کے اخراجات بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

editor

Related Articles