دوحہ میں پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان ’’بدر‘‘ دفاعی معاہدے پر دستخط

دوحہ میں پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان ’’بدر‘‘ دفاعی معاہدے پر دستخط

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر، پاکستان، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ’’بدر‘‘ کثیرالجہتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،مفاہمتی یادداشت پر چاروں ممالک کی وزارتِ دفاع کے علاوہ پاکستان کی وزارتِ دفاع، دفاعی پیداوار کی تنظیم اور ترک ایوانِ صدر کے تحت دفاعی صنعتوں کے ادارے نے بھی دستخط کیے۔

تقریب میں قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر، انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع مارشل یوسف جوہاری اور ترک دفاعی صنعتوں کے ادارے کے صدر پروفیسر ہالوک گورگن شریک ہوئے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار، تکنیکی تربیت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پانی ہماری ریڈلائن!پاکستان کا پانی روکا توجنگی اقدام تصور ہوگا،شہباز شریف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

معاہدے کے تحت چاروں ممالک ایک دوسرے کی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور جدید دفاعی ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجی، مصنوعات اور صنعتی حل کی تیاری میں تعاون کریں گے۔

اس مفاہمت سے دفاعی صنعتوں میں اشتراک، اسٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اتحادی اور دوست ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے مشترکہ صلاحیتوں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles