ٹرائی سیریز کا میلہ سجنے کو تیار، قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ٹرائی سیریز کا میلہ سجنے کو تیار، قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

قذافی اسٹیڈیم میں 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹرائی سیریز کے میچز کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔

میچز کے انعقاد کے پیش نظر اسٹیڈیم کے اطراف انتظامی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر عارضی روشنیاں نصب کردی ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کے اردگرد واقع گراؤنڈز کے کھلے حصوں کو قناتیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی انتظامات کے تحت فیروز پور روڈ سے لبرٹی چوک کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو فیروز پور روڈ اور لبرٹی کی جانب نشتر پارک کے داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :کرکٹ کے ایوانوں میں ہنگامہ،پاکستان کا بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کی صفائی کا کام جاری ہے، جبکہ گراؤنڈ میں پریکٹس پچز کی تیاری اور میچز کے لیے کھیل کے مخصوص حصے کو تیار کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں، تاکہ ٹرائی سیریز کے میچز کے انعقاد کے لیے ضروری سہولیات اور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جاسکیں۔

editor

Related Articles