تحریکِ طالبان افغانستان کی حکومت افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کے لیے بھارت سے بھاری رقم وصول کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس کے بعد بھارتی مالی معاونت کے عوض افغان سرزمین بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کو فراہم کرنے کا سنگین جرم بھی سامنے آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے شیئر ہو رہی ہے جس سے متعلق معلومات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریکِ طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کی موجودہ انتظامیہ ایک ایسے گروہ کی شکل اختیار کر چکی ہے جو مالی مفادات کے عوض ملک کی خودمختاری اور سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔
طالبان کے بارے میں مزید خوفناک انکشاف یہ ہوا ہے کہ افغان طالبان حکام بھارت کے ذریعے اپنی اور دیگر ممالک کی کرنسی وصول کر کے اسے پاکستانی روپوں میں تبدیل کروا کر پاکستان میں متحرک فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے بھیجے جا رہے ہیں جنہیں یہاں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عام عوام کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’ای سی او‘ وزرائے کونسل کی صدارت پاکستان کے سپرد، علاقائی ترقی کی راہ میں افغان دہشتگردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
وائرل ویڈیو میں ایک کمرے میں بھارتی کرنسی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں، جس کی گنتی کی جا رہی ہے، اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹی ٹی اے کی جانب سے بھارت سے مالی فنڈنگ حاصل کی جا رہی ہے جس کے بدلے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسی بین الاقوامی اور علاقائی کالعدم تنظیموں کو افغان سرزمین پر نہ صرف پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ ان کی مکمل سہولت کاری بھی کی جا رہی ہے۔
TTA Regime is a cartel consisting of mercenaries who are willing to sell their motherland and territorial sovereignty for money. This is what happening in Afghanistan as TTA is receiving money from India to facilitate International Terrorist Organizations like TTP, Al-Qaeda, BLA in order to use Afghanistan soil to launch terrorist attacks in neighbouring countries.
— Moazzam Fakhar (@moazzam_fakhar) October 22, 2026


