کرک کے علاقے بہادر چارپرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام،5 خوارج جہنم واصل

کرک کے علاقے بہادر چارپرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام،5 خوارج جہنم واصل

کرک کے علاقے بہادر چارپرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، خیبر پختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ مقابلے کے دوران بعض بہادر پولیس اہلکاروں کے نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر 2026 کو کرک کے علاقے بہادر چارپرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا، جسے پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:: دشمن کا قلع قمع کرنے کا مشن : چاغی کے علاقے دگنان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی معاونت کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ خوارج کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Articles