نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول میں چار علاقائی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پر امن حل کے عزم کا اظہار ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوات پر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان ، ترکیہ ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔
ریجنل فور اجلاس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شرکت سے یورپین تھری اجلاس ہوگا، ریجنل فورپلس E-3 فارمیٹ میں ساتوں ممالک کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا، علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ محمد اسحاق ڈار اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ، پاکستان کی شرکت علاقائی تعاون، تعمیری سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
🔊 PR No. 3️⃣0️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar’s @MIshaqDar50 Participation in the R4 and R4+E3 Foreign Ministers’ Meetings, Istanbul, Türkiye (23 October 2026)
🔗⬇️ https://t.co/CYIgVZqpUo
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026


