ارض وطن کے دشمنوں کو خاک میں ملانے کامشن جاری ہے ، بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ ‘فِتنۃ الخوارج’ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں 8 خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیراؤ میں لے کر پیش قدمی کی ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی ، حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔