خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،4خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،4خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کی گئی ہیں جن کے دوران 4   خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر الگ الگ کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر4   خوارج مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں ہونے والی ایک کارروائی کے دوران دو  خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان ،سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 28 دہشت گرد جہنم واصل

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک علیحدہ کارروائی کے دوران مزید دو   خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث علاقے میں کسی بڑے نقصان یا ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا چھپے ہوئے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

editor

Related Articles