خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی زخم ہو جائے تو سرجری کرنا پڑتی ہے۔
نہال ہاشمی نے ٹورنٹو میں قونصل جنرل پاکستان خلیل باجوہ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہا ہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی ہے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زخم ہو جائے تو سرجری کرنا پڑتی ہے۔
کراچی سے متعلق سوال پر نہال ہاشمی نے کہا کہ شہر میں ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ انہوں نے کراچی کو اپنی دکھتی رگ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، اب کیا بچے کی جان لیں گے۔
نہال ہاشمی نے اٹھارویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری صوبوں پر ہے۔
گورنر سندھ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ آپس کی لڑائیوں کی نذر ہوگیا۔
