امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں امریکا کو وہ سب کچھ مل رہا ہے جو وہ چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب کچھ نہیں کر سکتا اور امریکا چاہے تو اس پر قبضہ کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کو تباہ شدہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے تمام مطلوبہ اہداف حاصل کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہے تو ایران کے تیل سمیت پورے ملک پر قبضہ کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر امریکا کے اختیار میں ہے۔ ان کے مطابق ایران کو موجودہ حالت کی طرح مکمل مفلوج رکھا جائے گا اور اس پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ اور اس کے خاتمے کے بارے میں بات کی۔