یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز ہوگیا ہے۔

ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے 23 اکتوبر 2026 سے نئی درخواستوں پر کارروائی شروع کردی ہے۔

دونوں پاکستانی مشنز کی جانب سے جاری عوامی اطلاع کے مطابق پہلے سے جاری مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپنی میعاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے۔

 شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اس وقت درخواست دیں جب اس کی میعاد میں چھ ماہ سے کم عرصہ باقی رہ جائے۔

فیس مقرر

ای پاسپورٹ کی فیس پاسپورٹ کی مدت اور صفحات کی تعداد کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔ عام طریقہ کار کے تحت 36 صفحات پر مشتمل پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 145 درہم ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں پاسپورٹ کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ، 15 اکتوبر سے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا

اسی طرح 36 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے 215 درہم ادا کرنا ہوں گے۔ 72 صفحات پر مشتمل پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 260 درہم جبکہ 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 390 درہم مقرر کی گئی ہے۔

فوری اجرا کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ گمشدہ پاسپورٹ دوبارہ جاری کرانے کی صورت میں بھی اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔

نام کی شرط

ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت درخواست گزار کے نام میں پہلا اور آخری نام ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جن پاکستانی شہریوں کے موجودہ پاسپورٹ پر صرف ایک نام درج ہے، انہیں نئی درخواست دیتے وقت اس شرط کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

پاسپورٹ کی تجدید کے خواہش مند شہریوں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے نام کی تفصیلات بھی جانچ لینی چاہییں تاکہ مقررہ شرائط کے مطابق درخواست دی جاسکے۔

پاکستانی کمیونٹی

متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ یہ پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پہلا پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف مل گیا

ای پاسپورٹ کی سہولت کے تحت ابوظبی اور دبئی میں مقیم پاکستانی نئی درخواستیں متعلقہ پاکستانی سفارت خانے یا قونصل خانے کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles