آزاد کشمیر کا 79 واں یومِ تاسیس آج منایا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم

آزاد کشمیر کا 79 واں یومِ تاسیس آج منایا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم

 آزاد جموں و کشمیر کا 79 واں یومِ تاسیس آج 24 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔  مرکزی تقریب مظفرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔ صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

صدر آزاد کشمیر پرچم کشائی کریں گے اور پولیس پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، قومی ترانے اور اعزازی میڈلز کی تقسیم کا پروگرام بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ یومِ تاسیس کے موقع پر آزاد حکومت کے قیام اور تحریکِ آزادی کشمیر سے وابستہ جدوجہد کو یاد کیا جائے گا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کشمیری عوام کا پاکستان سے لازوال رشتہ ، دنیا بھر میں ’یومِ الحاقِ پاکستان‘ عزم و استقلال کے ساتھ منایا جا رہا ہے، صدر وزیراعظم کا خصوصی پیغام

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 24 اکتوبر کشمیری رہنماؤں اور عوام کی قربانیوں، جدوجہد اور تحریکِ آزادی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی بنیاد تحریکِ آزادی کشمیر ہے۔ یہ دن کشمیری عوام کے عزم اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔

 افتخار گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس کوشش کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی قربانیوں کو نہ کبھی فراموش کیا گیا ہے اور نہ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :نواز شریف نے آزاد کشمیر کیلئے پہلے 100 دن کا اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کو سونپ دیا

 وزیراعظم افتخار گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔

editor

Related Articles