پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے پہلی بار والدین بننے کا اعلان کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں امیر گیلانی کو نومولود بیٹے کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمار حسین کمال گیلانی رکھا ہے۔ شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، ازمار نام کے معنی شیر بیان کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں اداکار ڈرامہ سیریلزثبات اور نیم میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔