بلوچستان کے شہریوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب، ایکس پر جعلی افغان ہینڈل کے دعوے کی حقیقت کھل گئی

بلوچستان کے شہریوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب، ایکس پر جعلی افغان ہینڈل کے دعوے کی حقیقت کھل گئی

سوشل میڈیا پر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کے لیے ڈس انفارمیشن اور جعلی بیانیے کا سہارا لیا جا رہا ہے ، حال ہی میں ایک گمراہ کن  ویڈیو کی حقیقت آزاد فیکٹ چیک نے عیاں کردی ۔

آزاد فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق  ایکس (X) پر اکاؤنٹ @Pakintlnews کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کر کے یہ من گھڑت اور گمراہ کن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “پاکستان کی ریاستی اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور داعش  سے منسلک دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو کو اس کے اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ، حقائق کی تصدیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کوئی غیر ملکی جنگجو نہیں بلکہ بلوچستان کے مقامی غیرت مند شہری ہیں جو بھارت اور افغان گٹھ جوڑ سے چلنے والے دہشت گرد گروہ ‘بلوچستان لبریشن آرمی’ (BLA) کی مداخلت کو روکنے اور اپنے علاقوں کی حفاظت کے لیے رضاکارانہ طور پر گاؤں کے راستوں پر پہرہ دے رہے ہیں۔

دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس پالیسی

پاکستان کے ریاستی ادارے اور سیکورٹی فورسز آئی ایس آئی ایس سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف سخت، زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھتے ہیں ، یہ دعویٰ کہ ریاست غیر ملکی گروہوں  کو پناہ دے رہی ہے ایک کھلا من گھڑت پراپیگنڈا  ہے جس کا مقصد سرحد پار سے بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والی پروکسیز کی حقیقت سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

ڈیجیٹل پروپیگنڈا

افغان سرپرستی میں چلنے والے پروکسی نیٹ ورکس اور ان کی معاونت کرنیوالے ڈیجیٹل پروپیگنڈا ہینڈلز باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کے خلاف مقامی شہریوں کی اس طرح  کی ویڈیوز کو ہائی جیک کرتے ہیں ،  وہ اسے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی شدت پسندی کا رنگ دے کر جھوٹا جیو پولیٹیکل بیانیہ گھڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنے گھروں کا دفاع کرنے والے بہادر بلوچ شہریوں کی ویڈیو کو استعمال کر کے پاکستان پر عالمی دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانا ایک ناکام نفسیاتی حربہ  ہے،  اس کا مقصد بی ایل اے  کے خلاف مقامی عوام کی مزاحمت کو بدنام کرنا، جھوٹا بیانیہ پیدا کرنا اور ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانا ہے۔

 افغان ہینڈلز کی جانب سے پھیلایا جانے والا بیانیہ حقائق کے بالکل برعکس اور پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا ہے ، حقیقت میں بلوچستان کے غیور اور بہادر عوام اپنے علاقوں کا تحفظ خود یقینی بنا رہے ہیں اور بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے سامنے بندھ باندھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان نے اپنی سرزمین کرائے پر دیدی، دہشتگردوں کے لیے بھارتی فنڈنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

 اس طرح کی من گھڑت اور گمراہ کن ویڈیوز کا مقصد محض بلوچستان کی مقامی بیداری اور عوام کی دہشت گردی مخالف جدوجہد کو بدنام کرنا ہے ،  ڈیجیٹل میڈیا کے صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے غیر تصدیق  اکاؤنٹ سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں بلکہ حقائق کا درست جائزہ لیں۔

editor

Related Articles