اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نار کوٹکس کنٹرول میں گریڈ 1سے15کی ، دفاع ڈویژن میں 247 ،گریڈ ایک سے 15کی، وزارت قومی صحت کے لیے 68، وزارت دفاع کے لیے جونیئر سویلین سکیورٹی کی 6، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی 1، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی 1،1، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ سولہ سے 19 کی 8 ،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک اسامی پر بھرتی کے لیے منظوری دے دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *