اداکارہ میرا کا شادی کے سوال پر دلچسپ اور حیران کن جواب

اداکارہ میرا کا شادی کے سوال پر دلچسپ اور حیران کن جواب

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ میراایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس بار وجہ ان کی آنے والی فلم کی پروموشن تھی۔

یہ بھی پڑھیں :میرا کا انکشاف ،مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلقات کی یادیں

میرا ان دنوں اپنی نئی فلم سائیکوکی تشہیر میں مصروف ہیں جو ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈلپسٹک کے تحت بنائی گئی ہے۔ یہ فلم عید الاضحی 2026 پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سونیا حسین بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ فلم کو شان شاہد نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہےجبکہ اس کی پروڈکشن جیو فلمز کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میرا کا بڑا انکشاف، فلم کی شوٹنگ سے ڈپریشن کا شکار

پروموشن کے دوران ایک پریس کانفرنس میں میرا سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔ رپورٹر نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ ’میرا آپ کی شادی کا سب کو انتظار ہے، کیا اب شادی کا ارادہ ہے‘؟اس پر میرا نے ہنستے ہوئے دلچسپ جواب دیا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی تک کوئی مناسب رشتہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا یا سوال کرنے والے ہی کوئی اچھا رشتہ لے آئیں تو وہ شادی کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان کے مطابق ’’آپ لوگ ہی میرے سسرال والے بنیں گے‘‘

میرا کا یہ جواب سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداح اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں

editor

Related Articles