سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین دن میں سونے کی قیمتوں میں 4100روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل تیسرے دن سونے کی قیمتوں میں 2ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا اور یوں تین دن میں سونا فی تولہ4100روپے مہنگا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت میں 3541 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہوچکی ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 11ہزار 247روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ کر2368 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔