گھر بیٹھے ڈالر کمانے کا سنہری موقع، طریقہ کار جانئے

گھر بیٹھے ڈالر کمانے کا سنہری موقع، طریقہ کار جانئے

پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت وہ مفت ڈیجیٹل تربیت حاصل کر کے گھر بیٹھے ڈالرز کمانے کے قابل ہو سکیں گے۔

 دنیا بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مختلف شعبوں میں گھر بیٹھے آن لائن کام کر کے ڈالرز کما رہی ہے اور معاشی استحکام حاصل کر رہی ہے، تاہم اس کے لیے ڈیجیٹل تربیت حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اب یہی موقع پاکستانی نوجوانوں کو بھی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز میں مفت تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ تربیتی پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ہائی ڈیمانڈ ڈیجیٹل اسکلز کی مفت تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج چھوڑ کرجانے والے نوجوانوں کو خوفزدہ کرنے لگی

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، اور اب خواہشمند نوجوان 21 جون 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ تین ماہ مدت کے تربیتی کورسز پورے پاکستان میں کرائے جائیں گے۔

“اسکلز آف ٹومارو” کے نام سے اس فری لانسنگ ٹریننگ پروگرام میں مختلف نوعیت کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پروگرامز کی تربیت بھی شامل ہوگی۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد درج ذیل لنک کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں:

Apply now 
https://nsis.navttc.gov.pk/sign-in

Related Articles