پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان احمد علی بٹایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ سکتے ہیں۔ وہ ایک معروف فنکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور لیجنڈ گلوکارہ نو ر جہاں کے نواسے ہیں ۔ تاہم ان کا حالیہ تبصرہ ان کی شخصیت اور خاندانی وقار سے مطابقت نہیں رکھتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد علی بٹ ایک انٹرویو کے دوران عدنا ن بٹ سے گفتگو کر رہے تھے جہاں انہوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں برطانیہ میں فنانس کی نوکری چھوڑ کر پاکستان آکر شوبز میں شامل ہونے پر ’کنجر‘ جیسے القابات سننے پڑے۔
اس پر عدنان بٹ نے جواب دیا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور لوگ پہلے کی طرح شوبز سے وابستہ افراد کو منفی نظر سے نہیں دیکھتے۔ اس پر احمد علی بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا،’ہاں، کیونکہ اب ٹک ٹاک پر سب ہی کنجر بن گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس بیان پر انہیں ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں ایک بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں سے کئی نئے فنکار سامنے آئے ہیں۔ مشہور ٹک ٹاکرز جیسے جنت مرزا،کنول آفتاب اورذوالقرنین حیدر نےاسی پلیٹ فارم سے شہرت حاصل کی۔
احمد علی بٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور ان کے اس تبصرے پر عوامی ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔