وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔‏ گورنر خیبرپختونخوا نے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میٹنگ میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کئے۔ جاری نوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کسی قسم کے آپریشن کے مسودے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا اپنا بیان واپس لے کر سرِ عام معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *