مسلسل کمی کے بعد تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

مسلسل کمی کے بعد  تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

امریکی خام تیل کی ذخیرہ اندوزی میں کمی اور کینیڈین جنگلات کی آگ کی وجہ سے رسد میں خلل کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا جس سے تین روز سے جاری مندی کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

ستمبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 37 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 81.38 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ ستمبر کے لیے یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 38 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے سے 77.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گزشتہ تین سیشنز کے دوران ڈبلیو ٹی آئی میں 7 فیصد اور برینٹ میں 5 فیصد کمی کے بعد یہ واپسی ہوئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ (اے پی آئی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خام تیل، پٹرول اور ڈسٹیلیٹ انوینٹریز میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ہوئی ہے جس سے دنیا کے سب سے بڑے تیل صارفین میں مستقل طلب کا اشارہ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں، تو یہ 7 کام کریں

دریں اثنا، آئی این جی تجزیہ کاروں کے مطابق، کینیڈا میں جنگلات کی آگ سے سپلائی کو خطرہ لاحق ہے، جس کی وجہ سے کچھ پروڈیوسروں کو پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے اور سپلائی کی ایک بڑی مقدار خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *