ایف آئی اے میں بھرتیوں کا آغاز، کون اپلائی کر سکتا ہے؟ مکمل گائیڈ

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا آغاز، کون اپلائی کر سکتا ہے؟ مکمل گائیڈ

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے جہاں ادارے نے ملک بھر میں مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 1394 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ بھرتیاں ادارے کی استعداد کار بڑھانے اور مختلف ونگز کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان آسامیوں میں مختلف گریڈز اور شعبہ جات شامل ہیں جن کے ذریعے نہ صرف افرادی قوت میں اضافہ ہوگا بلکہ تفتیشی انتظامی اور تکنیکی شعبوں کی کارکردگی بھی بہتر بنائی جا سکے گی۔

درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ آن لائن پورٹل (www.npftas.pk) کے ذریعے جمع کروائیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا مذاکات سے متعلق چونکا دینے والا بیان آگیا، نئی بحث چھیڑ گئی

 امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپلائی کرنے سے قبل اہلیت کے معیار، تعلیمی قابلیت، عمر کی حد اور دیگر شرائط کا تفصیلی جائزہ ضرور لیں تاکہ کسی بھی قسم کی نااہلی سے بچا جا سکے۔

ایف آئی اے ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے والا ایک اہم وفاقی ادارہ ہے جو خصوصاً مالیاتی بے ضابطگیوں، سائبر جرائم اور بین الاقوامی نوعیت کے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *