گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

پنجاب حکومت نے گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

پنجاب حکومت نے گاڑیوں پر سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ ٹیکس کی نئی شرح گاڑی کی انوائس ویلیو پر مبنی ہیں، 1000 سی سی سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد ٹیکس اور 2000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 3 فیصد ٹیکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی ، روہت اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم

1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے نئے مالکان کو دوبارہ مکمل ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

10 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے مالکان کو 10 فیصد سالانہ چھوٹ دی جائے گی۔ ان تبدیلیوں کی منظوری موجودہ بجٹ کے فنانس بل میں دی گئی ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

Related Articles