ایشوریا رائے نے کانز میں جلوے بکھیر دیے، تصاویر وائرل

ایشوریا رائے نے کانز میں جلوے بکھیر دیے، تصاویر وائرل

ایشوریا رائے کو چند روز قبل اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد مداح بے چینی سے ان کی کانز میں پہلی جھلک کا انتظار کر رہے تھے۔ جمعہ کی صبح اداکارہ فرانس پہنچیں اور اب ان کی پہلی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کے دوران سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایشوریا رائے کو مشہور مارٹینیز ہوٹل کی آئیکونک سیڑھیاں چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میٹالک نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :میں اکیلا نہیں، سلمان خان نے وائرل ٹوئٹ پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہوئے تھے اور ہمیشہ کی طرح اعتماد بھرے انداز میں کیمروں کے سامنے پوز دیے۔ ہوٹل کے باہر موجود مداحوں نے جیسے ہی ایشوریا کو دیکھا تو خوشی سے آوازیں لگانا شروع کردیں، جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔

کانز میں ایشوریا رائے کی ایک اور خاص جھلک اس وقت دیکھنے میں آئی جب انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ ایوا لونگوریا سے گرمجوشی سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو محبت بھرے انداز میں خوش آمدید کہا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رمشا خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غائب، خوشحال خان کی ڈی پی تبدیلی سے قیاس آرائیاں تیز

واضح رہے کہ ایشوریا رائے کئی برسوں سے کانز فلم فیسٹیول کا مستقل حصہ رہی ہیں اور ہر سال اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ مداح اب ان کے ریڈ کارپٹ لک کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فیشن کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles