اون سے ہڈیوں کی مرمت ممکن، نئی تحقیق سامنے آگئی

اون سے ہڈیوں کی مرمت ممکن،  نئی تحقیق سامنے آگئی

لندن کے کنگز کالج میں سائنس دانوں نے طب کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک نئی دریافت سامنے رکھی ہے، جس کے مطابق اون سے حاصل کردہ پروٹین کیراٹن مستقبل میں ہڈیوں کی بحالی اور نشوونما کے لیے ایک مؤثر متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے کیراٹن کو لیبارٹری کے جانوروں پر آزمایا، جہاں یہ متاثرہ ہڈیوں کے ٹشوز کی بحالی میں مددگار ثابت ہوا۔ نتائج کے مطابق یہ مواد جنریٹیو میڈیسن اور ڈینٹل ٹریٹمنٹ کے شعبوں میں ایک نیا اور مضبوط آپشن بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پانی کے اندر پانی کی آبشار کا حیرت انگیز قدرتی نظارہ

مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا کہ اون سے حاصل کردہ یہ قدرتی پروٹین زندہ جانداروں میں نئی ہڈیوں کی افزائش کو فروغ دیتا ہے۔ تجربات کے دوران بننے والا ہڈیوں کا ٹشو روایتی علاج کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور قدرتی ہڈی کے قریب پایا گیا۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر شیرف ایلشاروے کے مطابق یہ پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ اون سے حاصل کردہ مواد کو زندہ جانوروں میں ہڈیوں کی مرمت کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت کیراٹن کو مستقبل کے قابلِ تجدید بائیومیٹیریل کے طور پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سون ڈونگ غار، زمین کے اندر چھپی ایک پراسرار دنیا

ماہرین نے اس تحقیق کے ماحولیاتی پہلو پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ان کے مطابق اون ایک قدرتی اور قابلِ تجدید ذریعہ ہے جو اکثر ضائع ہو جاتا ہے، تاہم اس سے حاصل ہونے والا کیراٹن طبی تحقیق اور بڑے پیمانے پر علاج کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

لیبارٹری تجربات کے دوران اون سے حاصل کردہ کیراٹن سے خصوصی جھلیاں تیار کی گئیں، جنہیں کیمیائی عمل سے گزار کر مزید مضبوط بنایا گیا۔ ان جھلیوں کو انسانی ہڈیوں کے خلیات پر آزمایا گیا جہاں خلیات نے بہتر افزائش دکھائی اور صحت مند ہڈیوں کی تشکیل کے واضح آثار سامنے آئے۔

editor

Related Articles