پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے 58 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگرد گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے 58 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈہپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  نے پنجاب کے مختلف شہروں میں  58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں صوبائی دارالحکومت لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشتگرد مختار گرفتار کیا گیا جس کا تعلق علاقہ غیر سے ہے،  دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم 4، ڈیٹونیٹر 8، حفاظتی فیوز وائر 15 فٹ، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت، مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، راؤ ساجد اور مختار شاہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے میں 1487 کومبنگ آپریشنز کے دوران168 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 53335 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles