“اپنی چھت، اپنا گھر” کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

“اپنی چھت، اپنا گھر” کے  خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت صوبے بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لیے گھر بنانے کا خواب پورا کرے گی۔

مریم نواز سے “اخوت” کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا گیا ، جبکہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے بجلی کے بلوں میں عوامی ریلیف اور اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل پر خریداروں کیلئےزبردست آفر لگا دی گئی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سستے گھروں کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں ہر سال توسیع کی جائے گی۔ “اپنا چھت، اپنا گھر” پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا ترین ہاؤسنگ منصوبہ ہوگا جس کا مقصد معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو پناہ فراہم کرنا ہے۔ حکومت شہریوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے سبسڈی اور آسان اقساط کے منصوبے پیش کرے گی۔ یہ منصوبہ پائیدار اور ماحول دوست تعمیرات کو فروغ دے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ انقلابی ہاؤسنگ منصوبے سے لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے شمار خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ یہ ملک کا پہلا بڑے پیمانے پر منصوبہ ہوگا جس میں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ بے گھر افراد کو پناہ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام میں تین منصوبے پیش کیے گئے ہیں، جن میں دیہی باشندوں کے لیے 15 لاکھ روپے کا قرض اور شہروں میں پانچ مرلے کا پلاٹ شامل ہے۔ یہ قرض تقریبا 14 ہزار روپے ماہانہ قسطوں میں بغیر سود کے ادا کیا جائے گا۔جبکہ بڑے شہروں میں چار منزلہ فلیٹس سرکاری اراضی پر تعمیر کیے جائیں گے اور بیلٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر’’شیرا‘‘ ٹرک حادثے میں جاں بحق

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کیلئے 10لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی، نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درخواست دہندہ پانچ سالوں میں باقی اقساط ادا کرکے اپنے گھر کا مالک بن جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *