پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نےسلمان اکرم راجہ کی نامزدگی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی کا علم نہیں ہے ۔ سلمان اکرم راجہ کے سیکرٹری جنرل بنائے جانے پر کوئی رائے نہیں دی۔
مزید پڑھیں: عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کئ نامزدگی کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کی نئی تعیناتی کا عمل پینل کی بنیاد پر انتخابات سے ہوتا ہے ۔