عمران خان کی کال پر احتجاج ختم کریں گے: بیرسٹر سیف

عمران خان کی کال پر احتجاج ختم کریں گے: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کابینہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ڈی چوک پہنچیں گے اور آتے ہی محسن نقوی کو چائے پلائینگے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کےپروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر ہم اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر احتجاج ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے حکومت کو’’بڑی آفر‘‘کردی

ہم اسلحہ لے کر آر ہے ہیں ، وزیر داخلہ غلط بات کر رہے ہیں ۔ ہم اسلحہ کیوں لا ئینگے ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پُر امن احتجاج ہمارے مفاد میں ہے اگر کچھ ہوگا تو یہ لوگ خود اس کے ذمہ دار ہو نگے۔ ہم فوج سے کیوں مقابلہ کریں گے؟۔

ہمارا فوج سے جھگڑا نہیں، ا ن کی عزت و احترام کرتے ہیں۔ ہم ڈی چوک میں احتجاج کریں گے جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، فوج پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئےنہیں آ رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سکیورٹی کیلئے آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: تحریک انصاف کا احتجاج، حکومت کا ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے، محسن نقوی غلط بات کررہے ہیں، کیا ہمیں ملک کی پرواہ نہیںہے ؟۔ آرٹیکل 15 اور 17موجود ہے جو ہمیں احتجاج کی آزادی دیتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *