پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت کھلاڑیوں کی تنخواہیں طے کی گئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اے کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان شامل ہیں جنہیں 45 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں، جن میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شان مسعود شامل ہیں، کو 30 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں جیسے شاداب خان، عبداللہ شفیق، سلمان آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب، اور ابرار احمد کو تقریباً 15 لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
ڈی کیٹیگری میں عامر جمال، وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میرحمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، اور کامران غلام شامل ہیں جنہیں بھی تقریباً 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
نئے معاہدے میں نعمان علی اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، محمد نواز، عماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، اور محمد حارث بھی کنٹریکٹس سے محروم ہوگئے ہیں۔