امریکا میں بھی رسوائی ، بھارتی شہریوں نے ایچ ون بی ویزوں میں فراڈ کے ریکارڈ قائم کردیے

امریکا میں بھی رسوائی ، بھارتی شہریوں  نے ایچ ون بی ویزوں میں فراڈ کے ریکارڈ قائم کردیے

امریکا میں عارضی ملازمت کا خصوصی ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے کیلئے بھارتی شہریوں نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنسنی خیز ریکارڈ قائم کردیے ۔

امریکی ٹی وی کے مطابق 2015ء سے اب تک امریکا میں مجموعی طور پر 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا پراسس کیے گئے، جن میں 70 فیصد بھارتی شہریوں کے تھے جن میں سے حیران کن طور پر

درخواست دینے والے 80 سے 90 فیصد افراد یا تو جعلی دستاویز کے حامل تھے یا اس ملازمت کے لیے اہل ہی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ویزا قوانین میں تبدیلی، درخواست گزاروں کیلئے اہم خبر آگئی

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں کئی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہیں، ایک یونیورسٹی ایسی بھی ہے جس نے کم سے کم 36 ہزار جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں۔

ایچ ون بی ویزا ایسے غیرملکیوں کو دیا جاتا ہے جنہیں امریکی کمپنیاں مخصوص شعبوں میں عارضی طور پر اپنے پاس ملازمت دینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا: H-1B ویزا لاٹری ختم، ورک ویزا کیلئے نیا نظام متعارف کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ امریکا کا یہ مخصوص ویزا ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہیں امریکی کمپنیاں کچھ خاص شعبوں میں عارضی طور پر ملازمت کے لیے اپنے پاس بلانا چاہتی ہیں۔

 H-1B ویزوں کی سالانہ حد 65 ہزار ہے، جبکہ امریکی ماسٹرز یا اس سے اعلیٰ ڈگری رکھنے والوں کے لیے اضافی 20 ہزار ویزے مختص کیے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles