اب سکولوں میں کتنے سال کے بچے کو داخلہ ملے گا؟نئی ہدایات جاری

اب سکولوں میں کتنے سال کے بچے کو داخلہ ملے گا؟نئی ہدایات جاری

محکمہ تعلیم راولپنڈی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے داخلوں کے لیے عمر کی شرائط پر مبنی نیا چارٹ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد داخلوں کا عمل مزید پیچیدگی کا شکار ہو گیا ہے اور والدین کی پریشانیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

،نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تعلیمی نظام میں یکسانیت لانا اور ہر جماعت کے لیے بچوں کی عمر کے معیار کو واضح کرنا ہے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نرسری میں داخلے کے لیے بچے کی عمر کم از کم 3 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

ابتدائی جماعت کے لیے 4 سال، پہلی جماعت کے لیے 5 سال، دوسری جماعت کے لیے 6 سال، تیسری جماعت کے لیے 7 سال، چوتھی جماعت کے لیے 8 سال، پانچویں جماعت کے لیے 9 سال اور چھٹی جماعت کے لیے 10 سال عمر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری

اسی طرح ساتویں جماعت کے لیے کم از کم عمر 11 سال، آٹھویں جماعت کے لیے 12 سال، نویں جماعت کے لیے 13 سال جبکہ دسویں جماعت کے لیے 14 سال یا اس سے زیادہ عمر ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ نویں جماعت کے امتحانی بورڈ کے اندراج کے وقت طالب علم کی عمر کم از کم 13 سال ہونا لازمی شرط ہے، بصورت دیگر اندراج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں داخلوں کا عمل جنوری میں شروع ہو چکا تھا، جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کا آغاز یکم اپریل سے کیا گیا ہے۔

اس نئے عمر کے معیار کے باعث کئی والدین کو اپنے بچوں کے داخلوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جن کی عمر مقررہ حد سے کم یا زیادہ ہے۔

حکام نے والدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے داخلوں کے وقت اس نئے عمر کے چارٹ کو لازمی مدنظر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری یا داخلے میں رکاوٹ سے بچا جا سکے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نظام کو منظم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *