ایشوریا رائے کو آنٹی کہنا سونم کپور کو مہنگا پڑ گیا تھا

ایشوریا رائے کو آنٹی کہنا سونم کپور کو مہنگا پڑ گیا تھا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا برسوں پرانا ایک متنازع بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہیں اداکارہ ایشوریا رائے کو ’’آنٹی‘‘ کہنے سے جوڑا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تنازع 2009 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب سونم کپور نے ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی سفیر کے طور پر ایشوریا رائے کی جگہ سنبھالی تھی۔ اب ایک بار پھر اس معاملے سے متعلق ویڈیو اور پرانی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اس کے دوبارہ وائرل ہونے کی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں :ایشوریا رائے نے کانز میں جلوے بکھیر دیے، تصاویر وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک موقع پر سونم کپور سے منسوب ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ایشوریا رائے کو ’’آنٹی‘‘ کہا۔ اس وقت ایشوریا رائے کی عمر 36 برس تھی، جس پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور سونم کپور کو عمر کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں سونم کپور نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشوریا رائے نے ان کے والد انیل کپور کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، اسی لیے وہ انہیں احتراماً ’’آنٹی‘‘ کہتی ہیں۔ ان کے مطابق اس لفظ کا مقصد ہرگز توہین یا عمر پر تبصرہ کرنا نہیں تھا بلکہ یہ خاندانی اور روایتی احترام کے اظہار کا ایک طریقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بیٹے کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کا بڑا فیصلہ

تاہم تنازع شدت اختیار کرنے کے بعد سونم کپور نے اس بیان سے لاتعلقی بھی اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی باتیں درست نہیں، انہوں نے کبھی ایشوریا رائے کے لیے ایسا لفظ استعمال نہیں کیا۔ سونم کے مطابق ایشوریا رائے بالی ووڈ کی بڑی اور قابل احترام شخصیت ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے بارے میں عزت و احترام کے ساتھ بات کرتی ہیں۔

دوسری جانب ایشوریا رائے نے اس معاملے پر کبھی عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اس تنازع سے خوش نہیں تھیں۔کئی سال گزر جانے کے باوجود یہ معاملہ آج بھی بالی ووڈ کے متنازع ترین بیانات میں شمار کیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً زیر بحث آتا رہتا ہے۔

editor

Related Articles