حکومت نے قومی بچت سکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے قومی بچت سکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے بچت اسکیموں پر شرحِ منافع میں رد و بدل کا اعلان کردیا، تبدیلی آئندہ 10سال کیلئے کی گئی ہے، وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع 4 نومبرسے نافذ العمل ہوگی ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔

 نوٹیفکیشن  کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیاہے ، تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا،   ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں کمی

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح کمی کی گئی ہے ،  بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 13.44 سے کم ہو کر 12.72 فیصد ہوگئی، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کا منافع 12.72 فیصد مقرر کر دیا گیا ۔

اسی طرح  شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع میں 0.72 فیصد کمی کی گئی ہے ۔

 سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے تین اور پانچ سالہ منافع میں اضافہ کیا گیاہے ، ایک سالہ سروا اسلامی اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد برقرار ہے، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع 4 نومبرسے نافذ العمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے پاسپورٹ سے متعلق فراڈ، حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

ذرائع کے مطابق، شرحِ منافع میں یہ رد و بدل ملکی مالیاتی صورتحال اور حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو متوازن منافع فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles