پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو دی جانے والی احتجاج کی کال “مِس کال” ثابت ہوگی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو پی ٹی آئی کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی، اور 10 سال قبل میں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے کیس دائر کیا تھا۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مغربی ملک میں ہوتے تو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت آج جیلوں میں ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں امریکی پرچم لہرائے جا رہے ہیں، لیکن وہ کس طرح امریکا کی غلامی کے خلاف نعرے لگا سکتے ہیں؟
پی ٹی آئی کے بانی رکن نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین، سیکریٹری جنرل، اور سیکریٹری اطلاعات کا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا، اور پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہائی جیک ہو چکی ہے۔