بھارتی پراپیگنڈا فیکٹریاں سرگرم ہوگئیں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی جعلی اکاؤنٹ برکس نیوز کی طرف سے یہ جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران جنگ ختم کرانے کیلئے تہران روانہ ہورہے ہیں ۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ایسی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں کہ پاکستانی فوجی سربراہ خود ایران کا دورہ کرنے والے ہیں ، جیسا کہ وائرل پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر گمراہ کن ہے۔
اگرچہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی اور سفارتی رابطوں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
بھارتی جعلی اکاؤنٹ کی جانب سے یہ خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر اور گمراہ کن ہے ، اس کی کوئی واضح اور سرکاری تصدیق موجود نہیں، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور غیر مصدقہ ذرائع صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آزاد فیکٹ چیک پلیٹ فارم پہلے بھی بھارتی پراپیگنڈے اور جعلی فیک نیوز کو بے نقاب کرچکا ہے ۔
عوام سے گزارش ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات صرف معتبر ذرائع سے حاصل کریں۔سوشل میڈیا صارفین کو بھی احتیاط برتنے اور غلط معلومات کی ترسیل سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔