لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق کرنٹ بلز کی کسی صورت میں اقساط نہیں کی جائیں گی اور صرف بقایاجات کی دو یا تین اقساط کی اجازت ہوگی۔ نیپرا کے رولز کے مطابق یسکو سال میں صرف دو بار اقساط کر سکتی ہے۔
مزید برآں کنکشن نادہندہ ہونے پر میٹر اتارنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ڈیفالٹرز کی بنیاد پر رننگ کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رواں ماہ لیسکو کو لائن لاسز کے ساتھ ساتھ ریکوری اہداف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔