فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں دھوکہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیے گئے۔
فیصل آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ، ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق پی ٹی آئی کارکنان پھولوں سے سجی گاڑیوں میں سوار سرگودھا روڈ کے راستے جارہے تھے، قافلے میں شامل 11 جیپ، 22 کارواں اور بسوں کو قابو کرلیاگیا۔
ایس ایس پی آپریشنزکاکہنا ہے کہ گاڑیوں میں سوار درجنوں کارکنان کو بھی حراست میں لےلیاگیا، مجموعی طور پر گرفتار کارکنان کی تعداد 350 سے زائد ہے۔