پی ٹی آئی رہنماؤں نے کور کمیٹی اجلاس میں ہونیوالے نارروا سلوک کی تصدیق کی ہے، مزمل سہروردی

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کور کمیٹی اجلاس میں ہونیوالے نارروا سلوک کی تصدیق کی ہے، مزمل سہروردی

سینئر صحافی مزمل سہروردی نے آزاد یجیٹل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ان کے رہنماؤں کو بے غیرت اور بے شرم جیسے الفاظ سے پکارا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا موقف ہے کہ ہم یہ الفاظ سننے کے لیے تو یہاں نہیں بیٹھے ہیں اس کے ردعمل میں ہم استعفے دے رہے ہیں ہم عمران خان کے آگے جوابدہ ہیں جبکہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم سیاست بے غیرت اور بے شرم جیسے الفاظ سننے کے لئے نہیں کرتے ہیں ۔

سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد، کام جاری رکھنے کی ہدایت

مزمل سہرورد ی نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر بہت غصہ نکالا ہے ۔ یہ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن کی پی ٹی آئی کے لوگوں نے تصدیق کی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تردید نہیں کی گئی بلکہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے ٹی وی ٹاک شوز میں ان خبروں کی بالواسطہ اور براہ راست تصدیق کی ہے ۔لہذا ان خبروں کے مصدقہ ہونے پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *