ریگل آٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ، جو پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں ایک ٹریل بلیزر ہے، نے ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ الیکٹرک ایس یو وی ، سیریز 3 کی نقاب کشائی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر عدیل عثمان نے روشنی ڈالی کہ سیریز 3 مقامی آٹوموٹیو لینڈ سکیپ کی ازسرنو وضاحت کرے گا اور ملک کو برقی نقل و حرکت کی جدت طرازی کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر جگہ دے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے اعلان کیا تھا کہ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل ہو جائیں گی، کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے دیگر اثرات سے نمٹنے کے لیے قدم اٹھا رہا ہے۔ پاکستان میں ہائبرڈ ای وی کی فروخت گزشتہ سال میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔