عوامی حقوق کی آڑ میں اشتعال انگیزی: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی ساتھیوں کے ہمراہ ممنوعہ اسلحہ کی تصاویر سامنے آگئیں
Home - آزاد سیاست - عوامی حقوق کی آڑ میں اشتعال انگیزی: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی ساتھیوں کے ہمراہ ممنوعہ اسلحہ کی تصاویر سامنے آگئیں
عوامی حقوق کے نام پر اشتعال انگیزی، بدامنی اور تشدد کا ایجنڈا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذریعے سامنے آگیا ہے۔ کالعدم کمیٹی کے سرغنہ امان کی ساتھیوں کے ہمراہ ممنوعہ اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
قبل ازیں بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی تصاویر سامنے آ چکی ہیں جو حالیہ واقعات کے پسِ پردہ منظم منصوبہ بندی کے تاثر کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، عوامی حقوق کا مطالبہ محض دکھاوا ہے جبکہ اصل مقصد اشتعال انگیزی اور عدم استحکام پھیلانا رہا ہے۔
ابتداء سے ہی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت، سردار امان اور دیگر نے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے عوام کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی۔ انہی بیانات اور پیشگی منصوبہ بندی کے تحت راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے پرتشدد حملے کیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ بھارتی پشت پناہی کے تحت عدم استحکام پھیلانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ راولاکوٹ اور دیگر شہروں میں پرتشدد واقعات اور سرغنہ کی منظر عام پر آنے والی تصاویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مقصد بدامنی اور تشدد کو فروغ دینا ہے۔
ممنوعہ ہتھیاروں کے ساتھ منظر میں آنے والی تصاویر واضح کرتی ہیں کہ پرتشدد واقعات اچانک رونما نہیں ہوئے بلکہ یہ ایک جامع اور منظم منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور بدامنی پھیلانے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے۔