پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات  کی اہم پیش گوئی

پاکستان میں محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی، لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے، تاہم مختلف علاقوں میں چاند کے غروب ہونے کے اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں چاند رات 7 بج کر 59 منٹ پر غروب ہوجائے گا، جبکہ سندھ میں چاند 8 بج کر 5 منٹ پر غروب ہوگا۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں چاند رات 8 بج کر 7 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں چاند کے غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر پاکستان کی مؤثر کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے، عطا تارڑ

مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا، جبکہ بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

Related Articles