پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، گھی، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمتیں بے قابو

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، گھی، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمتیں بے قابو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھتے ہیں بلکہ اس کے اثرات براہ راست روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتے ہیں۔

اس حوالے سے کریانہ فروشوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں راشن کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں، اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مزید اضافہ متوقع ہے، سپلائی چین کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے تھوک اور پرچون دونوں سطحوں پر قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عام صارف پر پڑتا ہے۔

مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے، جہاں اوپن مارکیٹ میں 5 کلو آٹا 770 سے 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی

اسی طرح گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی واضح فرق دیکھا جا رہا ہے، درجہ اول گھی 590 روپے اور آئل 595 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 اور آئل 545 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ درجہ سوم گھی 470 اور آئل 475 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے، جو نسبتاً کم معیار کا سمجھا جاتا ہے مگر اس کی قیمت بھی عام آدمی کے لیے کم نہیں۔

دوسری جانب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا خدشہ ہے،  شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے کے بغیر اخراجات میں مسلسل اضافہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو روزمرہ زندگی مزید مشکل ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles