اوکاڑہ: سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

اوکاڑہ: سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

اوکاڑہ: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ سوہنا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے جاری کیے گئے ہیں

اوکاڑہ سے عدالت کی طلبی پر پیشی کے لیے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کارکن اشرف سوہنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور وہ 37 مقدمات میں نامزد ہیں، جن میں آج تیسرے مقدمے میں بھی فرد جرم عائد ہوئی ہے۔

سوہنا نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے صدمے میں ہیں اور ریاست کا کہنا ہے کہ محب وطن شہری نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ریاست ماں ہے، ماں جھوٹ تو نہیں بولتی” اور اس جھوٹ کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *