اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران متفرق درخواست کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے کو پارلیمنٹ نے دیکھنا ہے
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ہدایت دی کہ حامد خان صاحب اس معاملے کو سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں اٹھائیں اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیس ختم ہونے کے بعد متفرق درخواست پر سماعت کیسے جاری رہی، اور اس موقع پر کہا کہ آج ہم درستگی کرنا چاہتے ہیں۔