دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح رکھنے والا ملک پرتگال ہے۔
پرتگال کی آبادی صرف ایک کروڑ چار لاکھ اور 25 ہزار ہے لیکن یہاں طلاق کی شرح حیران کن طور پر 92 فیصد ہے۔
اس شرح میں امریکا، برطانیہ، جاپان، کینیڈا، سعودی عرب، بنگلہ دیش اورایران بھی بہت پیچھے ہیں،گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں طلا ق کی شرح 45 فیصد ہے اور وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہے۔
کینیڈا میں بھی طلا ق کی شر ح اتنی ہی ہے،یورپی ممالک میں امریکہ کے برعکس عام طور پر طلا ق کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ طلا ق کی شرح رکھنے والا ملک پرتگال ہے۔
پرتگال کے بعد سب سے زیادہ شرح 85 فیصد اسپین میں ہے،ایشیائی ممالک میں کچھ سالوں کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ ہواہے لیکن ان ممالک میں اب بھی طلاق کی شرح یورپ سے کافی کم ہے۔